file photo

بھارت کشمیر کے تنازعے کو پیچیدہ بنا کر خطے کو بحران سے دو چار کررہاہے:واعظ
18 اگست 2016 (15:36)
0

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کے تنازعے کو پیچیدہ بنا کر پورے خطے کو بحران سے دو چار کررہاہے۔ ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ اور خبروں کے چینل سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبا رہا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ ہر ادارہ میڈیا گروپ اور سیاسی جماعت جو کشمیریوں کی حمایت کرتی ہے یا ان کی جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے اس پر بغاوت کاالزام عائد کردیا جاتا ہے۔ 

بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر محض بیان بازی کے بجائے ایک جامع سوچ اپنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا پاکستان اوربھارت کے درمیان کسی بھی بات چیت کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔