file photo

بان کی مون کایمن میں لڑائی کے خاتمے پرزور
18 اگست 2016 (14:58)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں سعودی عرب سے ملحقہ یمن کی سرحد پر فضائی حملوں اور زمینی لڑائی کے شدت اختیار کرنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے یمن میں لڑائی کے خاتمے پرزوردیا ۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام فریقوں سے کہا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اور عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔