file photo

مقبوضہ کشمیر:آج مسلسل 41 ویں روز پابندیاں اور کرفیو نافذ
18 اگست 2016 (14:45)
0

مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز مسلسل 41 ویں روز پابندیاں اور کرفیو نافذ ہے جن کا مقصد شہادت کے واقعات کے خلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنا ہے۔ حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک نے مشترکہ طور پر مظاہروں کی اپیل کی ہے جس کا مقصد کشمیر میں جاری انتفاد تحریک کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے واقعات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اُدھر بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں ایک لیکچرار کو حراست کے دوران شہید کردیا۔