file photo

آزادی ٹرین گوجرانوالہ پہنچ گئی
18 اگست 2016 (14:42)
0

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کراچی کے سفر پر گامزن آزادی ٹرین گوجرانوالہ پہنچ گئی ہے۔ ہر ریلوے سٹیشن پر ہزاروں افراد ثقافتی فلوٹ اور خوبصورت فن پارے دیکھنے آرہے ہیں جن میں تحریک پاکستان، مسلح افواج کی قربانیوں، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اور ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔

آزادی ٹرین میں سفر کرنے والے ریڈیو پاکستان کے نمائندے رانا غلام مصطفی نے بتایا ہے کہ مینا ر پاکستان، قائد کے مقبرے، فیصل مسجد، لاہورکے قلعے اور دوسری تاریخی عمارتوں کی تصاویر عوام کی توجہ کا محور ہیں۔ آزاد ی ٹرین آج رات لاہور پہنچے گی ،پشاو ر سے چلنے والی ٹرین اگلے ماہ کی چار تاریخ کو کراچی پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔