مظاہرین نے نریندر مودی سے کہا کہ وہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

file photo

بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم کے بیانات کے خلاف احتجاجی ریلیاں
18 اگست 2016 (14:33)
0

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ڈیرہ بگٹی، سبی، ڈھاڈر،ڈیرہ مراد جمالی اور Bela میں نکالی جانے والی ان ریلیوں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
انہوں نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین نے نریندر مودی سے کہا کہ وہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کریں۔