کابینہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی فلاح کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ
18 اگست 2016 (14:24)
0

وفاقی کابینہ نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے متاثرین کے لئے قومی بہبود فنڈ کے قیام کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے گوادر کی بندرگاہ اورعلاقے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ تھر کے کوئلے کے ذخائر استعمال میںلانے کے سب سے بڑے حامی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم ماضی میں تھر کے وسائل کوبروئے کار لاتے تو ہم آج توانائی برآمد کررہے ہوتے۔