ترجمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری بھارت کو یہ یاد دلائیں کہ وہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کا خودارادیت کا حق یقینی بنائے ۔

file photo

وزیراعظم اگلے ماہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیراجاگر کریں گے:دفتر خارجہ
18 اگست 2016 (14:19)
0

وزیراعظم نواز شریف اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے اور مسئلہ کشمیراجاگر کریں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارے کے زیادہ تر ارکان کومقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری بھارت کو یہ یاد دلائیں کہ وہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کا خودارادیت کا حق یقینی بنائے ۔ انہوں نے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموںسے کہا کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ استعمال بند کرنے کے لئے دبائو ڈالیں۔  ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور علاقائی امن کی خاطر بھار ت کو کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
بھارت کی طرف سے مذاکرا ت کے لئے شرائط عائد کئے جانے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کے بلوچستان کے بارے میں بیانات سے متعلق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات اقوام متحدہ کے منشورکی خلاف ورزی ہے۔