خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

سردار حسین بابک کی خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید
18 اگست 2016 (13:14)
0

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما سردار حسین بابک نے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر بڑی تنقید کی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندےغضنفر عزیز کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر زوردیا کہ وہ احتجاج اور دھرنوں کی بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دے۔