پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر اپنے وسیع تر مفاد کے لئے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔

ملک نے گزشتہ تین سال کے دوران تمام شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے: شہباز شریف
18 اگست 2016 (13:07)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ تین سال کے دوران تمام شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔آج لاہور میںایک بیان میںانہوںنے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنے وسیع تر مفاد کے لئے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام نے ایسے عناصر کو ماضی میں بھی مسترد کیا اور مستقبل میں بھی مسترد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں کئے جانے چاہئیں۔