چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

احتساب کا عمل یقینی بنانے میں پارلیمنٹ کا انتہائی اہم کردار ہے:رضا ربانی
18 اگست 2016 (13:04)
0

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنانے میں پارلیمنٹ کا انتہائی اہم کردار ہے۔وہ آج اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز کے انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ انٹر ن شپ 12 مختلف یونیورسٹیوں کے 45 طلباء کوفراہم کی گئی ہے۔