وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تین سال میں ریلوے کی آمدن اٹھارہ ارب سے بڑھ کر چھتیس ارب ہوگئی ہے۔

پاکستان ریلویز نے تین سال کے مختصر عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے:سعد رفیق
18 اگست 2016 (11:23)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز نے تین سال کے مختصر عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے۔انہوں نے یہ بات لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کے ساتھ بات چیت کے دورن بتائی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت میں شفافیت اور لگن اور احتساب کے نتیجے میں بہتری آئی ۔
تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تین سال میں ریلوے کی آمدن اٹھارہ ارب سے بڑھ کر چھتیس ارب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لئے بوگیوں اور کھانے کا معیار بہتر ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ اگلے مہینے سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے الیکٹرانک نظام متعارف کرایا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بتایا کہ برطانوی کمپنیاں پاکستان ریلویز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔