خیبرپختونخوا کے بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن نے منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر ضلع کوہستان سمیت خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کچھ منصوبے شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

داسو پن بجلی منصوبہ کوہستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا:افضل لطیف
18 اگست 2016 (12:23)
0

داسو پن بجلی منصوبے سے متعلق امور پر غور کے لئے آج ایبٹ آباد میں ایک اجلاس ہوا۔خیبرپختونخوا کے بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن افضل لطیف نے کہا ہے کہ داسو پن بجلی منصوبہ کوہستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے داسو منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر ضلع کوہستان سمیت خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کچھ منصوبے شامل کرنے کی ہدایت کی۔
سینئر سرکاری اور واپڈا حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔