ٹرین آج رات لاہور پہنچے گی ،پشاو ر سے چلنے والی ٹرین اگلے ماہ کی چار تاریخ کو کراچی پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کراچی کے سفر پر گامزن آزادی ٹرین وزیرآباد پہنچ گئی
18 اگست 2016 (11:18)
0

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کراچی کے سفر پر گامزن آزادی ٹرین وزیرآباد پہنچ گئی ہے۔ہر ریلوے سٹیشن پر ہزاروں افراد ثقافتی فلوٹ اور خوبصورت فن پارے دیکھنے آرہے ہیں جو ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اجاگر کرنے سمیت تحریک پاکستان ،مسلح افواج کی قربانیوںاور مقبوضہ کشمیر جدوجہد آزادی کی آئنہ دار ہیں۔
آزادی ٹرین میں سفر کرنے والے ریڈیو پاکستان کے نمائندے رانا غلام مصطفی نے بتایا ہے کہ مینا ر پاکستان، قائد کے مقبرے، فیصل مسجد، لاہور قلعے اور دوسری تاریخی عمارتوں کی تصاویر عوام کی توجہ کا محور ہیں۔آزاد ی ٹرین آج رات لاہور پہنچے گی ،پشاو ر سے چلنے والی ٹرین اگلے ماہ کی چار تاریخ کو کراچی پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔