پانی و بجلی کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت بجلی کے شعبے میں نوے فیصد سے زائد وصولیاں ریکارڈ کی گئیں

رواں سال کے آخر تک سسٹم میں چار ہزار میگاواٹ اضافی بجلی شامل کی جائے گی:حکومت
18 اگست 2016 (11:52)
0

حکومت نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے رواں سال کے آخر تک سسٹم میں چار ہزار میگاواٹ اضافی بجلی شامل کی جائے گی۔اسلام آباد میں پانی و بجلی کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت بجلی کے شعبے میں نوے فیصد سے زائد وصولیاں ریکارڈ کی گئیں جس سے صنعتی فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔