وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو صوبوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی تاکہ اگر ترمیم کی ضرورت ہو تو اس پر نظرثانی کی جاسکے۔

حکومت تاجروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی: اسحاق ڈار
18 اگست 2016 (11:50)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی اور ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سیلز ٹیکس میں ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جسے فنانس ایکٹ2016 کے تحت منسوخ کر دیا گیاتھا۔

وفاقی وزیر نے ایف بی آر کو صوبوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی تاکہ اگر ترمیم کی ضرورت ہو تو اس پر نظرثانی کی جاسکے۔