گورنرکے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے ضلع درکد میں تقریباً تین سو افغان فوجیوںکا گھیرائو کر رکھا ہے۔

افغانستان:صوبہ تخار میں فوج کے ساتھ لڑائی میں6 طالبان ہلاک
18 اگست 2016 (11:17)
0

افغانستان کے صوبے تخار میں فوج کے ساتھ لڑائی میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبے کے گورنرکے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے ضلع درکد میں تقریباً تین سو افغان فوجیوںکا گھیرائو کر رکھا ہے اور ان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے باعث فوج کو ان تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے درمیان رابطہ یقینی بنانے کے لئے سڑکیں دوبارہ کھولنے کی غرض سے تازہ دم فوجی دستے بھیجے جارہے ہیں۔