وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا مگر وہ صرف پنجاب تک محدود رہی۔

file photo

حکومت پانامہ پیپرز پر جامع قواعد و ضوابط کی تیاری کے لئے سنجیدہ ہے: میر حاصل بزنجو
18 اگست 2016 (11:07)
0

بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ پیپرز پر جامع قواعد و ضوابط کی تیاری کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں صرف وزیراعظم کااحتساب چاہتی ہیں جبکہ پانامہ پیپرز میں جن دیگرافراد کے نام آئے ہیں ان کے احتساب میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کر رہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا مگر وہ صرف پنجاب تک محدود رہی۔