گرفتار افراد نے کئی وکلا کے قتل ' بھتہ خوری اور قتل و غارت کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

کراچی: رینجرز نے بہادر آباد سے دو مشتبہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا
18 اگست 2016 (11:04)
0

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے بہادر آباد سے دو مشتبہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشتبہ افراد کا تعلق ایک سیاسی گروپ کے عسکری ونگ سے ہے اور انہوں نے کئی وکلا کے قتل ' بھتہ خوری اور قتل و غارت کی دیگر وارداتوں میںملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ان کے قبضے سے ہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔

ادھر رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک نجی ٹی وی چینل کے دو کارکن زخمی ہوگئے۔
کورنگی کے علاقے میں ایک اور واقعے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔