پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے رابطہ کارنے کہا ہے کہ پاکستان نے سیلابوں اور دیگر ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی استعداد کار میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے میزبان ملک کی مزید امداد کی جانی چاہیے:نیل بوہنے
18 اگست 2016 (10:58)
0

پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے رابطہ کارنیل بوہنے نے کہا ہے کہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے میزبان ملک کی مزید امداد کی جانی چاہیے تاکہ وہ بے گھر افراد کی بہتر طور پر مدد کرسکیں۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے جاوید خان جدون سے حالات حاضرہ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے شکار ممالک کو مربوط پالیسیوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
نیل بوہنے نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات سے بے گھر ہونے والے افراد اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیلابوں اور دیگر ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی استعداد کار میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔