آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت ان کی نااہلی کیلئے دائر کیے گئے ریفرنس پر چھ ستمبر کو ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم ' وزیر خزانہ کو نوٹس جاری کر دیئے
18 اگست 2016 (10:52)
0

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم محمد نواز شریف ' وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت ان کی نااہلی کے لئے دائر کیے گئے ریفرنس پر چھ ستمبر کو ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی' تحریک انصاف' عوامی تحریک اورعوامی مسلم لیگ کی جانب سے وزیراعظم اور دیگر کے خلاف کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت کی۔