امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے گروپوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے:امریکہ
18 اگست 2016 (10:44)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لڑائی میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور انہیں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان میں دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے گروپوں کی نگرانی کررہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ طالبان یا کوئی دوسرا گروپ انہیں محفوظ ٹھکانے یا مالی امداد فراہم کرے۔