پارلیمانی وفد نے جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

 پاکستان کا پارلیمانی وفدترک پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے انقرہ پہنچ گیا
18 اگست 2016 (10:39)
0

سینیٹر مشاہد حسین سید کے زیر قیادت پاکستان کا آٹھ رکنی پارلیمانی وفد ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی کی پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کے لئے انقرہ میں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ منتخب سیاسی نمائندے جمہوریت کے دفاع ' پارلیمنٹ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے پر پارلیمنٹ ' عوام اور صدر اردوان سے اظہار یکجہتی کے لئے ترکی آئے ہیں۔
پارلیمانی وفد نے جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔