منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور ہماری مسلح افواج اور ریاستی اداے ایسی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ہر لمحہ تیارہیں۔

پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچانے کے بھارتی مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں: احسن اقبال
18 اگست 2016 (10:28)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے حالیہ بیانات سے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچانے کے بھارتی مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور ہماری مسلح افواج اور ریاستی اداے ایسی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ہر لمحہ تیارہیں۔وفاقی وزیر نے پنجاب بار کونسل کا بھی دورہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ سانحے پر تعزیت کی۔