وزیرمملکت امور داخلہ نے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بارے میں عالمی رائے عامہ بیدار کرنے کے لئے وزیراعظم موثر کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان کشمیر کے نصب العین کی ٹھوس حمایت کررہا ہے:بلیغ الرحمن
18 اگست 2016 (10:23)
0

امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیرمملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے نصب العین کی ٹھوس حمایت کررہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی فوج کے بدترین ظلم و تشدد کا شکا ر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بارے میں عالمی رائے عامہ بیدار کرنے کے لئے وزیراعظم موثر کردار ادا کررہے ہیں۔