قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ قطر کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا:وزیراعظم
18 اگست 2015 (12:28)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔آج اسلام آباد میں قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان کے اس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت ، دفاع کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں برادرانہ اور خوشگوار تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

 

بعد میں قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے اسلام آباد میں بحریہ کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اﷲ سے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی امکانات کا بھی جائزہ لیاگیا ۔