ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئےرائے عامہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے صف اول کے رکن تھے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے پوری قوم متحدہے
18 اگست 2015 (11:32)
0

رائے عامہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے پوری قوم متحدہے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا شجاع خانزادہ انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے صف اول کے رکن تھے۔مسلم لیگ نون کی رہنما مائزہ حمید نے کہا قوم، حکومت اور پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مسلم لیگ (ف) کے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں۔اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل نے کہا کہ پاک فوج کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملہ دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ایئر مارشل ایاز خان نے کہا کہ قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خفیہ اداروں اور پاک فوج سے تعاون کرنا چاہئے۔