شہباز شریف نے کہاہے کہ سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت
18 اگست 2015 (10:23)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔انہوں نے یہ بات لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


وزیراعلیٰ نےکہا کہ سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔