امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور تعاون کا خیر مقدم کیا۔

امریکہ کا افغان طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے پرزور
18 اگست 2015 (10:21)
0

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان پر زو ردیا ہے کہ وہ خطے سے تشدد کے خاتمے کیلئے افغان طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل کو آگے بڑھائیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ان کے ملک نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور تعاون کا خیر مقدم کیا۔


ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طالبان کے حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے اور افغان فوجیوں کی طرح پاکستانی فوجیوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔