وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ودہولڈنگ ٹیکس اوردیگر ٹیکسوں سےمتعلق معاملات کے بارے میں تاجر برادری کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈارکی تاجربرادری کی شکایات کےازالےکی یقین دہانی
18 اگست 2015 (10:17)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ ٹیکس دہندگان خاص طور پر تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں سے متعلق معاملات کے بارے میں تاجر برادری کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آ ریونیو کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ یہ تاجروں کو ممکنہ سہولت کی فراہمی کی حکومتی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے نمائندوں نے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے اور ٹیکس کلچر کے فروغ سے متعلق حکومت کی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔