بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہا ہے:سوپوری
18 اگست 2015 (15:57)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جاری جدوجہد کو دبانے کیلئے بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہا ہے۔

پلوامہ میں شہید نوجوانوں گلزار احمد اور شوکت احمد کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کیلئے شہید کیا گیا۔ان نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔


حریت رہنماء نے لیفٹیننٹ جنرل حمید گل کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔