وزیراعلیٰ شہباز شریف کا صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ۔

دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
18 اگست 2015 (20:11)
0

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے زیر صدارت منگل کے روزلاہور میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔


وزیراعلی نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے ۔
انہوں نے کہاکہ قومی لائحہ عمل دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ اور متفقہ حکمت عملی ہے ۔