الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کا تاثر مسترد کر دیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر غور
18 اگست 2015 (20:06)
0

الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کا تاثر مستردکردیا ہے ۔
کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کے استعمال کاحق دینے کے مختلف طریقوں کاجائزہ لیا ہے جن میں پوسٹل بیلٹ ، انٹرنیٹ ووٹنگ اورذاتی طورپر ووٹ ڈالنے کے طریقے شامل ہیں ۔