اوسلو میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام ریاستی ادارے اپنے آئین دائرہ کار میں کام کررہے ہیں ۔

18 اگست 2015 (19:58)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔
منگل کے روز اوسلو میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام ریاستی ادارے اپنے آئین دائرہ کار میں کام کررہے ہیں ۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ مسلح افواج کو پارلیمنٹ کی مکمل حمایت سے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مختلف شعبہ زندگی سے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ اور ناروے میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے پاکستان ناروے فورم کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔