قائد حزب اختلاف نے رشید گوڈیل پرحملہ ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش قراردیا۔

دہشت گرد کراچی کا امن خراب کرنے کیلئے کوشاں ہیں:خورشید شاہ
18 اگست 2015 (19:43)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

وہ منگل کے روز کراچی میں ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کیلئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ رشید گوڈیل پرحملہ ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے ۔