قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر نے کپاس کے شعبے میں امریکی نگرانی اور تکنیکی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے وائرس سے پاک کپاس کی مختلف اقسام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

حکومت نے زرعی شعبے کے مزید فروغ کیلئے قانون سازی کی ہے:بوسن
18 اگست 2015 (14:15)
0

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کے مزید فروغ کیلئے قانون سازی کی ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیڈ ایکٹ کی منظوری سے کاشتکاروں کی معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس سے بیج فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کے لئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہوں گے۔


انہوں نے کپاس کے شعبے میں امریکی نگرانی اور تکنیکی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے وائرس سے پاک کپاس کی مختلف اقسام کے فروغ میں مدد ملے گی۔