پانی اور بجلی کے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمےکاعزم کررکھاہے:عابدشیرعلی
18 اگست 2015 (11:52)
0

پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔