دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس دلخراش واقعے پر اپنے چینی ہم منصبوں کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

پاکستان کا تیانجن دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
18 اگست 2015 (12:34)
0

پاکستان نے حالیہ تیانجن دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر چین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل ﷲ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس دلخراش واقعے پر اپنے چینی ہم منصبوں کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔


تیانجن میں کیمیکل کے گودام میں ہولناک دھماکوں کے باعث تقریباً پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔