اینڈی مرے نے راجرز کپ ٹائٹل جیت کر ایک درجے ترقی پا کر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

ٹینس کی عالمی درجہ بندی:جوکووچ بدستور سرفہرست
18 اگست 2015 (22:40)
0

سربین سٹار نوویک جوکووچ ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور سرفہرست۔
اینڈی مرے نے راجرز کپ ٹائٹل جیت کر ایک درجے ترقی پا کر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی۔
تسونگا 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔
اے ٹی پی کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی فہرست کے مطابق جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، مرے ایک درجے ترقی پا کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، جاپان کے کائی نیشکوری چوتھے، واورینکا پانچویں، برڈچ چھٹے اور فیرر ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، رافیل نڈال ایک درجہ ترقی پا کر نویں سے آٹھویں نمبر پہنچ گئے، مرین کلچ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نمبر پر آ گئے، رائونک کا دسواں نمبر برقرار ہے، جان ازنر 6 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ فرانس کے جوویلفریڈ تسونگا 5 درجے بہتری کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔