چوہدری عبدالمجید نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ۔

بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں:وزیراعظم
18 اگست 2015 (19:46)
0

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیاء کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔
منگل کے روز اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی انتہاپسندی پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی
چوہدری عبدالمجید نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے سے روک نہیں سکتی ۔