انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے خلاف کبھی جنگ نہیں کریں گے اور پاکستان کے وفادار رہیں گے۔

کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے 4سرغنوں نے کوئٹہ میں ہتھیار ڈال دیئے
18 اگست 2015 (11:56)
0

ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار سرغنوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنے ہتھیار صوبائی وزیر داخلہ کے حوالے کئے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان کے صوبے نمروز میں ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے خلاف کبھی جنگ نہیں کریں گے اور پاکستان کے وفادار رہیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شرپسند عناصر کو بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔