معاہدے کے تحت چین کی کمپنی منصوبے پر 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

حکومت چین کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی خواہاں ہے:شہباز
18 اگست 2015 (14:50)
0

پنجاب حکومت نے منگل کو لاہور میں چین کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سالٹ رینج میں جدید سیمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔  معاہدے کے تحت چین کی کمپنی منصوبے پر 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔   شہباز شریف نے صوبے میں چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔