جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر بات چیت کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا۔

متحدہ کیساتھ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہونگے:فضل الرحمن
18 اگست 2015 (20:03)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امید ظاہر کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ استعفوں کے معاملے پر شروع کی گئی بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
منگل کے روزکراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر بات چیت کا اگلا دور اسلام آباد میں ہو گا۔
انہوں نے ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل پرحملے کے باوجود ایم کیوایم کی قیادت کے مثبت رویے کو سراہا انہوں نے حملے کومذارکات کوسبوتاژ کرنے کی کوشش قراردیا ۔
ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا کہ بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔