انسداد دہشت گردی،معیشت بحالی: یورپی یونین پاکستان کی کامیابیوں کی معترف
18 اپریل 2017 (22:28)
0

ڈیوڈ میک السٹر کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کے بارے میں کمیٹی کے وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ۔
مشیر خارجہ نے اس موقع پر وفد کو علاقائی سیاست اور رابطوں کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کے نقطہ نظر کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں خصوصاً گزشتہ سال جولائی سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔
وفد نے انسداد دہشتگردی اور معیشت کی بحالی سمیت حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی نمایاں ترقی کا اعتراف کیا۔


comments powered by Disqus