امریکہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تحسین۔

 نئی امریکی انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے،سرتاج عزیز
18 اپریل 2017 (22:21)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ علاقائی مسائل سے نمٹنے کی راہیں تلاش کریں گے۔
انہوں نے پی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی مسائل کے حل کیلئے آئندہ دنوں میں امریکہ کے ساتھ تجاویز کا تبادلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور امن کا خواہاں ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے۔