وزیر خزانہ نے کہا کہ امن وسلامتی سے خطے کی عوام کی اقتصادی خوشحالی میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔

عسکریت پسندی خاتمہ،پاکستان ،افغانستان کو باہمی تعاون کی ضرورت ہے،ڈار
18 اپریل 2017 (22:15)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیل وال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وسلامتی سے خطے کی عوام کی اقتصادی خوشحالی میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھے ہمسائیگی تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور اس پر سختی سے کاربند ہے۔ پاکستان علاقائی روابط اور تعاون کا بھرپور حامی ہے۔
سفیر عمر زخیل وال نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہشمند ہے اور پر امن ماحول کے قیام کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔


comments powered by Disqus