مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔

پانامہ کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنایا جائے گا
18 اپریل 2017 (19:55)
0

سپریم کورٹ پاناما پیپرز کے مقدمے کا فیصلہ جمعرات کو تیسرے پہر سنائے گی۔

عدالت عظمیٰ نے اس سال 23 فروری کو فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
مقدمے کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔
اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے مخالفین نوازشریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے آج ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پانامہ پیپرز مقدمہ ملک میں جمہوریت، استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کے خلاف ایک سازش تھی۔
کیڈکے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پانامہ پیپرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔


comments powered by Disqus