وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کریں گے

پانی ، نکاسی آب کے حوالے سے 2روزہ اجلاس کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا
18 اپریل 2017 (19:31)
0

تمام افراد کیلئے پانی اور نکاسی آب کے حوالے سے دو روزہ اجلاس کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں پانی ، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا اور شرکاء نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور سب کیلئے پینے کے صاف پانی کے موضوع پر بحث کریں گے۔
انہی امور پر غور کیلئے جمعرات کو وزرائے خزانہ کا بھی اجلاس ہوگا جو عالمی بینک نے طلب کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کریں گے۔


comments powered by Disqus