افغانستان ،پاکستان بارے امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی کی معاون خصوصی سے ملاقات۔

انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے،فاطمی
18 اپریل 2017 (19:30)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی کامیاب کارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکہ کی قائم مقام خصوصی نمائندہ لارل ملر سے گفتگو کررہے تھے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ دونوں ملکوں کے لئے اچھا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے باہمی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔
انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں امن ومفاہمت کی کوششوں کی حمایت میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔