کابینہ نے سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا

File Photo

آزاد جموں و کشمیر کا آئندہ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے زیرِ انتظام کرانے کا فیصلہ
18 اپریل 2017 (19:27)
0

آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے آئندہ بلدیاتی انتخابات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے زیر انتظام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
کابینہ نے عوام کو معیاری اشیائے خوردنی کی فراہمی اور غیر معیاری اشیائے خوردنی کی نگرانی کیلئے فوڈ اتھارٹی اور فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ نے مزدوروں اور تربیت یافتہ افراد کے کام کے دوران انتقال کی صورت میں مالی معاونت کی رقم دو لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
کابینہ نے سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔


comments powered by Disqus