یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات۔

پاکستان یورپی یونین کیساتھ جامع شراکت داری کا خواہاں ہے،ایاز
18 اپریل 2017 (19:22)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں لوگوں کی سہولت اور اداروں کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے ساتھ جامع شراکت داری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں خارجہ امور کے بارے میں کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میک السٹرکی قیادت میں یورپی یونین کے ایک پارلیمانی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
سپیکر نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو بامقصد بنانے کیلئے پارلیمان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کے لئے حل طلب مسائل کا پرامن حل ضروری ہے۔
ڈیوڈ میک السٹرنے پاکستان کی علاقائی امن وسلامتی کی خواہش کی تعریف کی۔